ہیکرز نے بھارتی نیوز ویب سائٹ ہیک کرلی

522

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی ہیکرز کے ایک گروپ نے ریاستی ضلع کی ایک نیوز ویب سائٹ ہیک کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع کانسی رام نگر ضلع کی نیوز ویب سائٹ کو پاکستانی ہیکرز کے ایک گروپ نے ہیک کرکے اسکے ہوم پیج پر پاکستانی پرچم آویزاں کردیا اور پیغام چھوڑ اہے کہ سیکورٹی صرف ایک اشارہ ہے ،ہم ایک لشکر ہیں ،ہم بھول نہیں سکتے،ہم معاف نہیں کریں گے ۔

ضلع کانسی رام نگر کے سپریٹنڈنٹ آف پولیس ہمانشو کمار کاکہنا ہے کہ یہ براہ راست قومی سلامتی کامعاملہ ہے ۔ واقعے کی تحقیقات کیلئے سائبر سیکورٹی سیل آگرہ کو شکایت بھیج دی گئی ہے ۔