ہمارا مشن اسمبلیوں پر قبضہ نہیں، ناموس رسالت کی حفاظت ہے، خادم رضوی

457

حافظ آباد (صباح نیوز) مرکزی امیر تحریک لبیک علامہ خادم حسین رضوی اور سرپرست اعلیٰ پیر محمد افضل قادری نے یہاں علی پور روڈ حافظ آباد میں ختم نبوت کانفرنس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارامشن اسمبلیوں پر قبضہ کرنا نہیں بلکہ ہمارا مقصد ناموس رسالت کی حفاظت کرنا ہے۔ جس کے لیے ہم آئندہ الیکشن میں ملک بھر سے اپنے امیدرواں کو میدان میں اتاریں گے۔ تاکہ اسمبلیوں سے لادین اور سیکولر عناصر کا خاتمہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں اگر موجودہ حکمران ووٹ مانگنے کے لیے آئیں تو ان کے سامنے گلی کوچوں میں نعرہ لگائیں دین آیا، دین آیا۔ اس ملک میں سیکولر نظام کی کوئی گنجائش نہیں۔ 2018ء کے الیکشن میں مجاہدین ختم نبوت کا مقابلہ کرپٹ اور سیکولر سیاستدانوں سے ہوگا اور ہم ان انتخابات میں پورے ملک سے ان کا صفایا کرڈالیں گے۔