کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے دادو اور لاڑکانہ کے اسپتالوں میں عدم سہولیات کا نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس نے متعلقہ ڈی آئی جیز، ایسی ایس پیز اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں سے یکم جنوری کو رپورٹ طلب کرلی۔ چیف جسٹس نے متعلقہ ججوں کو اسپتالوں کا دورہ کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ضلع دادو کے مخدوم بلاول گوٹھ کے اسپتال میں تھانہ قائم کرنے پر بھی نوٹس لیا گیا ہے۔ چیف جسٹس نے ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی دادو سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ چیف جسٹس نے عمر کوٹ میں کمسن بچی سے زیادتی کا بھی نوٹس لے لیا۔