دفاع القدس کانفرنس میں فلسطینی سفیر کی شرکت پر بھارت برہم

658

اسلام آباد (صباح نیوز) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دفاع پاکستان کونسل کی طرف سے راولپنڈی میں منعقدہ دفاع القدس کانفرنس میں شرکت کرنے پر فلسطین نے پاکستان میں تعینات اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلسطینی سفیر ولید ابو علی راولپنڈی میں منعقدہ کانفرنس میں لشکر طیبہ کے سربراہ حافظ محمد سعید کے ساتھ اسٹیج پر بیٹھے جس پر بھارت نے سخت غم و غصے کا اظہار کیا۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق فلسطین کے ایک سرکاری افسر نے بتایا ہے کہ سفیر کو پاکستان سے واپس بلا لیا گیا ہے اور اسے رام اللہ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔