خواجہ اشرف نے ساری زندگی دین اسلام  اور وطن کی خدمت کی، بشارت مرزا

597

کراچی (پ ر) پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی صدر بشارت مرزا نے منہاج القرآن سندھ کے چیئرمین،پاکستان عوامی تحریک کے رہنما،رحمانیہ مسجد طارق روڈکے تاحیات چیئرمین، سابق مشیر مشتاق مرزاکے سمدھی اور محمدعلی مرزاکے سسرڈاکٹرخواجہ محمد اشرف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے ان کی دینی وسیاسی خدمات پر خراج تحسین پیش کیاہے۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرخواجہ محمداشرف نے ساری زندگی دین اسلام اور وطن کی خدمت کی۔مختلف دینی اور جمہوری تحریکوں میں شامل رہے اورسیاست میں اہم کرداراداکیا،ان کی خدمات کو ہمیشہ یادرکھاجائے گا۔
دریں اثناء پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی رہنماارشدمرزا،شوکت مرزا،عدنان مرزا، علی بہادرخان، عبدالحمید مغل، غلا م صابر، عبدالمجید قریشی، عبدالحکیم، سلیم نیازی،ارتضیٰ بیگ، محمداحمد،محمدفہیم ودیگر نے محمدعلی مرزاسے ان کے سسر ڈاکٹرخواجہ محمداشرف کے انتقال پر تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔