عبدالرؤف خان کا یوسی 24 میں سڑکوں  کی استرکاری کے کاموں کا معائنہ

467

کراچی ( صباح نیوز)وائس چیئرمین بلدیہ شرقی عبدالرؤف خان نے کہا ہے کہ ضلع کے تمام علاقوں میں بالترتیب ترقیاتی کاموں کا جھال بچھارہے ہیں، جہاں جہاں مسائل سامنے آرہے ہیں وہاں دورے کرکے کاموں کا آغاز کررہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے 13-D گلشن اقبال روفی
ہیون اپارٹمنٹ سے متصل ترقیاتی کاموں کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے کیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع شرقی کے بیشتر علاقوں میں عوامی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی کام جاری ہیں جس میں سڑکوں کی استرکاری کے علاوہ دیگر تمام بدلیاتی سہولیات کو یقینی بنایا جارہا ہے ، اس موقع پر وائس چیئرمین عبدالرؤف خان نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں معیار کا خصوصی خیال رکھا جائے ، اچھی کوالٹی کا مٹریل استعمال کیا جائے ، ہمارا مقصد عوام کو طویل المعیاد بنیادوں پر بلدیاتی سہولیات مہیا کرنا ہے ۔