نیویارک میں وطن عزیز کیخلاف اشتہاری  مہم کا نوٹس لیا جائے‘ اسلم فاروقی 

492

کراچی(پ ر) محب قومی سماجی کونسل پاکستان کے چیئرمین محمداسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ نیویارک میں وطن عزیز کیخلاف اشتہاری مہم کا نوٹس لیا جائے‘ ہمیں چاہیے کہ ہم سال نو کی آمد پر مغربی تہذیب و خرافات سمیت آتش بازی کا بھی مکمل بائیکاٹ کریں اور بحیثیت مسلم امہ اپنی زندگی کو
اسلامی تعلیمات کے مطابق گزاریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے تنظیمی کمیٹی کے رکن یعقوب احمد شیخ کی قیادت میں ملاقات کیلیے آنے والے سول سوسائٹی کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اسلم خان فاروقی نے مزید کہا کہ والدین پر بھی بچوں کو مغربی خرافات سے دور رکھنے کی ذمے داری عائد ہوتی ہے ۔مغربی خرافات ہمارے معاشرے کو تیزی سے تباہ کررہی ہے ۔ علاوہ ازیں اسلم خان فاروقی نے امریکاکے شہر نیویارک میں پاکستان مخالف اشتہاری مہم کی اخباری خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے وطن عزیز کے خلاف اشتہاری مہم کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ قوم وطن عزیز کی بقا کیلیے اپنی جانیں بھی قربان کرنے کو تیار ہے۔