گلستان جوہر میں زمین پر قبضہ محکمہ داخلہ و دیگر سے جواب طلب

585

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے گلستان جوہر میں 50 ایکڑ زمین پر قبضے سے متعلق درخواست پر محکمہ داخلہ اور دیگر سے جواب طلب کرلیا۔سندھ ہائی کورٹ میں قادر بخش نامی شہری نے درخواست دائر کی تھی کہ رستم زکریا گوٹھ گلستان جوہر 1932 سے سینکشن شدہ ہے۔لینڈ مافیا پولیس اور متعلقہ اداروں کی سرپرستی میں گوٹھ کی زمین پر قابض ہیلینڈ مافیا گوٹھ کی 50 ایکڑ زمین کو جعلی لیز
حاصل کرنا چاہتا ہے ۔ عدالت نے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے محکمہ داخلہ، آئی جی سندھ ایس ایس پی ایسٹ اور دیگر سے 24 جنوری کو جواب طلب کرلیا۔