ریگل چوک سے ایم کیوایم لندن گروپ کاٹارگٹ کلر گرفتار 

459

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سی ٹی ڈی پولیس نے ریگل چوک سے ایم کیوایم لندن گروپ کے ٹارگٹ کلر کوگرفتار کر لیا ،،ملزم رئیس مما کا دست راست ہے جو کہ متعدد قتل کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ایس ایس پی سی ٹی ڈی نوید خواجہ کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس نے خفیہ اطلاع پر ریگل چوک کمپیوٹر مارکیٹ سے ایم کیوایم لندن کے ٹارگٹ کلر ایاز احمد عرف انصاری عرف فیصل شریف کو گرفتار کرلیا ملزم ایم کیوایم لندن کے ٹارگٹ کلر رئس مما کا دست راست ہے، ٹارگٹ کلر ایاز احمد عرف انصاری کورنگی انڈ سڑیل ایریا اور لانڈھی میں کئی وارداتوں میں مطلوب تھا،اور ایم کیوایم لندن گروپ کے لیے کام کرتا
تھا،ٹارگٹ کلر ایاز قتل کی وارداتوں کے علاوہ چائنا کٹنگ،زمینوں کا قبضے اور بھتا خوری میں ملوث ہے ملزم کو نا معلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔