محکمہ آبپاشی کے ملازمین کا مطالبات کے حق میں پریس کلب پر احتجاج

656

حیدرآباد(آن لائن) محکمہ آبپاشی کے ملازمین نے اپنے مطالبات کی حمایت میں حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین سے آل سندھ ایری گیشن ٹریڈ یونین فیڈریشن کے رہنما میاں عبدالرحیم، اقبال احمد لاڑک، عبدالکریم شیدی، محمد خان مشہوری اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ آبپاشی کے ملازمین کے حقوق کے حصول کیلئے ہم صدا بلند کررہے ہیں ، ملازمین فاقہ کشی میں مبتلا ہیں مگر حکمرانوں کے پاس ملازمین کے مسائل حل کرنے کیلئے کوئی واضح پالیسی نہیں ہے۔ اس لئے آج جو مزدور، ہاری او رملازم پریشان ہیں ، جبکہ سندھ کے لوگوں کا جینا مرنا پیپلزپارٹی کیساتھ ہے لیکن سندھ کے غریب عوام اور محکمہ آبپاشی کے مزدور سراپا احتجاج ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آبپاشی کے عوام کے مسائل جن میں ٹائم اسکیل منظور کرنا ، انتقال کرجانے والے ملازمین کا کوٹہ ، سن کوٹے کی بحالی ، ایل بی او ڈی کے 2600ملازمین کو پکا کرنے اور سیڈا کے کینٹی جنسی ملازمین کو پکا کرنے ، ڈپلومہ پاس ملازمین کو 20فیصد کوٹہ مقرر کرنے اور مکینکل ڈویژن کو تباہی سے بچانے کیلیے ہے ۔