نوجوان اسلامی انقلاب کا ہراوّل دستہ ہوں گے،سید عارف شیرازی

570

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی)امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سید عارف شیرازی نے کہا ہے کہ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا۔ ان شا ء اللہ یہاں اسلام کا نظام نافذ ہو کر رہے گا۔ نوجوان اسلامی انقلاب کا ہراول دستہ ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلعی دفتر سید مودودی ؒ بلڈنگ میں اسلامی جمعیت طلبہ راولپنڈی کے عہدیداروں کے اعزازمیں دیے گئے عشائیہ کے موقع پر کیا۔اس موقع پرضلعی جنرل سیکرٹری ضیا اللہ چوہان ٗ نائب اُمرا سید عزیر حامد ٗ شیخ مسعود احمد ٗ سیکرٹری اطلاعات ملک محمداعظماورناظم اسلامی جمعیت طلبہ راولپنڈی جواد لیاقت و دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔سید عارف شیرازی نے اسلامی جمعیت طلبہ کے عہدیداران کو گزشتہ دنوں لیاقت باغ میں کامیاب ایجوکیشن ایکسپو پر مبارکباد دی اور کہا کہ جمعیت اس مادیت زدہ ماحول میں طلبہ کو قرآن و سنت کی تعلیمات کی طرف دعوت دے رہی ہے ۔جمعیت صالح ٗامانت داراور ہر قسم کے تعصبات سے پاک پُرعزم نوجوانوں کا قافلہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کی تاریخ اس بات پر شاید ہے کہ نوجوانوں نے ہر دور میں صف اوّل میںآگے بڑھ کر کام کیا ہے ۔ اسلام کے ابتدائی دور میں بھی زیادہ تر نوجوان ہی دائرہ اسلام میں داخل ہوئے تھے۔سید عارف شیرازی نے اسلامی جمعیت طلبہ کے ذمے داران کوکہا ہے کہ وہ ایکسپو اور اس قسم کے دوسرے پروگراموں کو جاری رکھیں اور آئندہ کے پروگراموں کے لیے بہتر سے بہترین منصوبہ بندی کی جائے۔