سربیا: دارالحکومت کے نواح سے 25 ٹن زہریلا مواد برآمد

408

بلغراد (انٹرنیشنل ڈیسک) سربیا کے دارالحکومت بلغراد کے نواحی علاقے سے زمین میں دفن شدہ 25 ٹن زہریلا مواد برآمد ہوا ہے۔ بلقانی خطے کے ملک سربیا کی وزارت ماحولیات کے نگران وزیر گوران تریوان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اس کو ماحول کے لیے شدید نقصان کا باعث قرار دیا ہے۔ بلغراد حکومت نے زہریلے مواد کی دستیابی کی مکمل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ مواد سربیا کے نواحی علاقے اوبرنوواچ کے ایک کھیت سے ملا ہے جب کہ علاقے کے میئر نے بھی زہریلے مواد کو تلف کرنے کے لیے ایک منظم آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔