ملائیشیا: خواجہ سراؤں کے علاج اور تربیتی پروگرام کا آغاز

486

جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) ملائیشیا میں خواجہ سراؤں کے لیے ایک خصوصی تربیتی پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ تیرگانو ریاست میں حال ہی میں خواجہ سراؤں کی آبادی کے حوالے سے ایک سروے بھی مکمل کیا گیا ہے۔ ریاست کی ایگزیکٹو کونسل کے رکن غزالی طالب نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ اس کورس میں شرکت رضاکارانہ رکھی گئی ہے ۔ انہوں نے مزید تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا کہ کورس میں شرکت کرنے والے خواجہ سراؤں کو طبی معلومات کے ساتھ اُن کی نفسیاتی تربیت بھی کی جائے گی۔ اس خصوصی تربیتی پروگرام میں شریک ہونے والے مذہبی اسکالرز سے بھی رہنمائی حاصل کرسکیں گے ۔ کورس کے شرکا کو جبراً شریک کرنے کے حوالے سے غزالی طالب نے کہا کہ حکومت کی کوئی منشا اور مرضی نہیں کہ ان افراد کو تربیتی پروگرام میں زور اور زبردستی سے شامل کیا جائے ۔تاہم اس کورس کے حوالے سے تیرنگانومیں خوجہ سراؤں کے حقوق کی تنظیم جسٹس فار سِسٹرز کی شریک چیئرمین صلاح تری کا کہنا ہے کہ اس کورس کے پروگرام سے اُن کی برادری کے افراد کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے ۔جب کہ ایک سرگرم کارکن نِشا ایوب کا کہنا ہے کہ اس کورس سے اُن کی کمیونٹی معاشرے میں مزید تنہائی کا شکار ہو سکتی ہے اور یہ اُن کے حقوق کے منافی ہو گا۔