شام: رَقہ سے 2 بڑی اجتماعی قبریں برآمد

812
دمشق: شام کے صوبے رَقہ سے برآمد ہونے والی اجتماعی قبروں کی کھدائی جاری ہے
دمشق: شام کے صوبے رَقہ سے برآمد ہونے والی اجتماعی قبروں کی کھدائی جاری ہے

دمشق(انٹرنیشنل ڈیسک) شام کے صوبے رَقہ کے مغربی علاقے میں سیکورٹی اہل کاروں کو2 اجتماعی قبریں ملی ہیں۔شامی حکام کے مطابق یہ قبریں درجنوں شہریوں اور شامی فوجیوں کی لاشوں سے بھری ہوئی ہیں۔ غالب امکان ہے کہ یہ قبریں دہشت گرد تنظیم داعشنے اپنے قبضے کے دور میں بنائی تھیں۔ شامی خبر رساں ایجنسی ساناکے مطابق ان قبروں میں سے لاشوں کو باہر نکالنے میں کئی دن لگ سکتے ہیں کیونکہ قبروں کا حجم بہت وسیع ہے ۔ یہ بات اہم ہے کہ شام اور عراق کے وسیع علاقے پرداعش کے قبضے کے دوران رَقہ کا شہر اس دہشت گرد تنظیم کا اہم گڑھ تھا۔