آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ایشز ٹیسٹ ڈرا

543
میلبورن: انگلش بولر جونی بیئرسٹو آسٹریلیا کے خلاف وکٹ لینے کے بعد ساتھی کھلاڑیوں سے دادلیتے ہوئے
میلبورن: انگلش بولر جونی بیئرسٹو آسٹریلیا کے خلاف وکٹ لینے کے بعد ساتھی کھلاڑیوں سے دادلیتے ہوئے

میلبورن(جسارت نیوز) آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ایشز ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا، آسٹریلیا نے میچ کے 5ویں اور آخری روز اپنی دوسری اننگز 263 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کی تاہم انگلینڈ کو دوسری اننگز شروع کرنے کا موقع ہی نہ مل سکا اس طرح میچ ڈرا ہو گیا، کینگروز کو5 میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، کپتان اسٹیون اسمتھ نے ایک مرتبہ پھرڈٹ کر انگلش بولرز کا مقابلہ کیا اور شاندار سنچری اسکور کی،ا سمتھ 102 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، ڈیوڈ وارنر نے بھی عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 86 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، ایلسٹرکک کو شاندار ڈبل سنچری بنانے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ گزشتہ روز باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے 5ویں اور آخری روز آسٹریلوی ٹیم نے 103 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر دوسری ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو وارنر 40 اور اسمتھ 25 رنز پر کھیل رہے تھے، دونوں بلے بازوں نے انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور تیسری وکٹ میں 107 قیمتی رنز جوڑ کر حریف ٹیم کی پہلی اننگز کا خسارہ بھی ختم کیا، وارنر86 رنز بنانے کے بعد روٹ کی گیند کا نشانہ بنے، شان مارش صرف 4 رنز بنا کر براڈ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، اس موقع پر مچل مارش نے کپتان کا ساتھ دیا، اسمتھ نے شاندار سنچری مکمل کرنے کے بعد 263 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈیکلیئر کرنے کا اعلان کیا،ا سمتھ 102 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ مارش نے 29 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے، اینڈرسن، براڈ، ووکس اور روٹ نے ایک، ایک وکٹ لی، انگلینڈ کو دوسری اننگز کھیلنے کا موقع نہ مل سکا اس طرح میچ ڈرا ہو گیا۔