ڈیوڈ وارنر نے سابق بھارتی بلے باز گنداپا وسواناتھ کے زیادہ ٹیسٹ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا 

410

میلبورن(جسارت نیوز) آسٹریلوی ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بیٹسمین ڈیوڈ وارنر نے ٹیسٹ کرکٹ میں سابق بھارتی بلے باز گنداپا وسواناتھ کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، انہوں نے انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے چوتھے ایشز ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 86 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر کارنامہ انجام دیا، وسواناتھ نے 6080 رنز بنا رکھے تھے جبکہ وارنر ان سے 10 رنز آگے بڑھ گئے ہیں۔