ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے 2016 میں افواج پاکستان کی کامیابیوں اور بھارت کی طرف ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے 2016 میں 3500 دشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا ، 2016 میں آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کے 583 جوانوں نے جام شہادت نوش فرمایا ، ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فائرنگ سے 46 پاکستانی شہری شہید جبکہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 40 بھارتی فوجی مارے گئے ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی طرف سے جاری ہونے والے تفصیلات کے مطابق بھارت نے 2016 میں ایل اوسی اور ورکنگ باؤنڈری کی 379 بار خلاف ورزی کی، بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 46 پاکستانی شہری شہید ہوئے جبکہ فوج کی جوابی کارروائی میں 40 بھارتی فوجی مارے گئے۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق سال 2016 میں فوجی عدالتوں سے 274 مجرموں کو سزا سنائی گئی جبکہ فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 12 مجرموں کو پھانسی دی گئی
میجر جنرل آصف غفور کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 216 میں سی پیک کے لیے اسپشل سیکیورٹی ڈویژن قائم کیا گیا، سی پیک کے لیے 870 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر کی گئی، فاٹا کے پی کے میں سماجی ترقی کے 567 منصوبے بنائے، فاٹاکے پی کے میں 930 کلومیٹر سڑکوں کا جال بچھایا، 2016 میں ہی وانا میں 54 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائن بچھائی گئی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سال 2016 میں بابر کروز اور ایئر لانچ رعد میزائل کے کامیاب تجربات کیے، پاک بحریہ نے اینٹی شپ میزائل ضرب کا کامیاب تجربہ کیا، پاک بحریہ نےاینٹی شپ میزائل کا پی این ایس اصلت سے کامیاب تجربہ کیا، پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کا پتا لگا کر پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے سے روکا۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق 2016 پاک بحریہ نے سی پیک میری ٹائم سیکیورٹی کیلیے ٹاسک فورس 88 قائم کی، پاک فضائیہ کے سی 130 نے برطانیہ میں 50 شو کی ٹرافی جیتی، پاک فضائیہ کے سی 130 نے برطانیہ میں 50 شو کی ٹرافی جیتی۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق 2016 میں پاک فضائیہ کی صلاحیت بڑھانے کےلیے ایئر پاور سینٹرکا افتتاح کیا گیا، پاک فضائیہ نےضرب عضب کےدوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، پاک فضائیہ نےنائیجیریاکیساتھ مشاق طیاروں کی فراہمی کا دفاعی اشتراک کیا۔
کومبنگ آپریشن کے حوالے سے تفصیلات دیتے ہوئے ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سال 2016 میں کراچی میں 1992 آپریشنز کیے گئے، کراچی آپریشن میں 2847 جرائم پیشہ افراد گرفتار کیے، سال 2016 میں کراچی آپریشن میں 350 دہشت گرد گرفتار کیے گئے، کراچی میں ایک سال میں 446 ٹارگٹ کلرز گرفتار کیے گئے، پنجاب میں 11ہزار735 انٹیلی جنس بنیاد پرکومبنگ آپریشن کیے، بلوچستان میں 294 اور سندھ میں 646 انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیے، کے پی کے،فاٹا میں 4ہزار7 اور گلگت بلتستان میں 465 آپریشن کیے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق مجموعی طور پر 82 فیصد عارضی بے گھر افراد اپنے گھروں کو واپس پہنچے، ضرب عضب کے دوران شمالی وزیرستان میں 71 فیصد ٹی ڈی پیز کی واپسی ہوئی، جنوبی وزیرستان میں 68فیصد عارضی بے گھرافراد واپس پہنچے۔
میجر جنرل آصف غفور کے مطابق ضرب عضب میں 2016 میں 583 جوان شہید ہوئے، ضرب عضب میں 2016 میں 3500 دہشت گرد ہلاک کیے گئے، ضرب عضب میں 2016میں دہشتگردوں کے992خفیہ ٹھکانےتباہ کیے، سال 2016 میں 18 ہزار87 ہتھیار قبضے میں لیے گئے، سال 2016 میں 253 ٹن دھماکا خیز مواد تباہ کیا گیا۔