پاکستان کی معیشت نہیں عمران کا ذہن ضرور بیماری کا شکار ہے، مریم اورنگزیب

477

وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پوری دنیا کہہ رہی ہے کہ پاکستانی معیشت ترقی کررہی ہے ۔ پاکستان کی معیشت توبیمار نہیں البتہ عمران کا ذہن ضرور بیماری کا شکار ہے ۔

پی ٹی آئی کے سربراہ کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اعصاب پر نوازشریف بری طرح سوار ہیں ۔ عمران خان خیبرپختونخوا جائیں اور فرض نبھائیں ۔  علاوہ ازیں سرکاری ٹی وی کو انٹرویومیں   مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت صحت، تعلیم اور موسمیاتی تبدیلی سمیت سماجی شعبوں کی بہتری پر توجہ مرکوزکررہی ہے۔

انہوں نے  بتایا کہ سماجی شعبے کے تمام مسائل کے حل کیلئے احساس ذمہ داری ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے قیام کے سترویں سال میں ہے اور ہمیں موسمیاتی تبدیلی اور آبی وسائل کی کمی کے مسائل سے نمٹنے کیلئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔وزیر مملکت نے ذرائع ابلاغ پر عوام میں موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے فعال کردار اداکرنے پر زور دیا۔