یاسین ملک کو سرینگر جیل میں قید کر دیا گیا

393

یاسین ملک کو پلوامہ میں گرفتاری کے بعد سرینگر جیل میں قید کر دیا گیا۔

جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں لبریشن فرنٹ سربراہ یاسین ملک کو گرفتاری کے بعد سنٹرل جیل سرینگر میں قید کر لیا گیا۔ ہفتہ کو یاسین ملک کو ضلع پلوامہ کے پارٹی صدر جاوید احمد کے ہمراہ گرفتاری کے بعد جیل میں بند کیا گیا۔ ادھر بھارتی فورسز نے مجاہدین کی موجودگی کی اطلاعکی آڑ میں گتی پورہ کیلر شوپیاں علاقہ کا محاصرہ کر لیا ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق علاقے کوپوری طرح سے سیل کرکے خصوصی جنریٹر نصب کئے گئے۔فورسز نے گھر گھر تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کیا ۔اس کے ملحقہ گاؤں کو بھی فورسز نے پوری طرح سے سیل کرکے راستوں پر پہرے بٹھادیئے ۔

محاصرے میں لے کر لوگوں کو گھروں میں ہی رہنے کی تلقین کی گئی۔علاقے میں فورسز نے گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے اور رہائشی گھروں پر بھی پتھراؤ کیا۔ فورسز کے پتھراؤ سے کئی گھروں کو نقصان پہنچا۔