پشاور کے علاقے متھرا میں اے این پی کے رہنما رحیم برکزئی کی ٹارگٹ کلنگ، ساتھی زخمی ہو گیا، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب رہے۔
تفصیلات کے مطابق متھرا کے علاقے میں اے این پی کے رہنما رحیم برکزئی کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ پولیس کے مطابق، فائرنگ سے رحیم برکزئی جاں بحق جبکہ ان کا ساتھی زخمی ہو گیا۔