حکومت کی معاشی اصلاحات پرآئی ایم ایف کا اظہار اعتماد

324

حکومت کی معاشی اصلاحات پرآئی ایم ایف  نے اعتمادکا اظہار کردیا، ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ معاشی نمو 5 فیصد سے زائد رہنے کی توقع ظاہر کردی۔

عالمی مالیاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں 3سالوں میں ٹیکس چھوٹ کے خاتمے اور ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے سے آمدنی بڑھی ہے جو حوصلہ افزا ہے۔آئی ایم ایف نے ٹیکس آمدنی بڑھانے اور منی لاڈرنگ کے سدباب کے لئے جاری کوششوں کو مزید تیز کرنے کا مشورہ دیاتاکہ معیشت سے کالے دھن کے اثرات ختم ہوں۔

حکومتی قرض گیری پر عالمی ادارے نے کہا ہے کہ اگرچہ اس میں اضافہ ہوا ہے لیکن ریفارمز پروگرام کے ذریعے اس پر قابو پانا ممکن ہے۔