تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ،اظہر علی کیریئر بہترین چھٹے نمبر پر آ گئے

384

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بلے بازوں میں سٹیون سمتھ، باؤلرز اور آل راؤنڈرز میں ایشون بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، اظہرعلی میلبورن ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنا کر 10 درجے ترقی پا کر کیریئر بہترین چھٹے نمبر پر آ گئے۔

 ہفتہ کو آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے تحت بلے بازوں میں سمتھ پہلے، ویرات کوہلی دوسرے، جوروٹ تیسرے اور کین ولیمسن چوتھے نمبر پر موجود ہیں، ڈیوڈ وارنر 2 درجے بہتری کے بعد پانچویں نمبر پر آ گئے، پاکستان کے اظہرعلی 10 درجے چھلانگ لگا کر 16ویں سے چھٹے نمبر پر آ گئے، یونس خان 6 درجے تنزلی کے بعد 8ویں سے 14ویں نمبر پر چلے گئے، ڈی کوک 2 درجے ترقی پا کر نویں نمبر پر پہنچ گئے، جونی بیئرسٹو بھی ایک درجہ گر کر ٹاپ ٹین سے باہر ہو گئے۔مصباح الحق 5 درجے اور اسد شفیق 1 درجہ تنزلی کے بعد 24ویں اور21 ویں نمبر پر چلے گئے، ڈوپلیسی 5 درجے بہتری کے بعد 19ویں نمبر پر پہنچ گئے، سرفراز 2 درجے تنزلی کے بعد 27ویں نمبر پر چلے گئے، سمیع اسلم اور بابراعظم ناقص کارکردگی کی وجہ سے 66ویں اور 94ویں نمبر پر چلے گئے۔

باؤلرز میں ایشون پہلے، جدیجا دوسرے، ہیراتھ تیسرے، سٹین چوتھے نمبر پر ہیں، جوش ہیزلووڈ 2 درجے ترقی پا کر 5ویں نمبر پر آ گئے، سٹارک تنزلی کے بعد پانچویں سے ساتویں نمبر پر پہنچ گئے، یاسرشاہ 2 درجے تنزلی کے بعد دسویں سے بارہویں نمبر پر چلے گئے، وہاب ریاض 24ویں سے 25ویں نمبر پر چلے گئے، راحت علی کا 31واں نمبر برقرار ہے، سہیل خان 4 درجے ترقی پا کر 48ویں جبکہ محمدعامر 4 درجے تنزلی کے بعد 52ویں نمبر پر چلے گئے۔ آل راؤنڈرز میں ایشون پہلے، شکیب الحسن دوسرے، جدیجا تیسرے، بین سٹوکس چوتھے اور معین علی پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔