سری لنکن وزیر کھیل نے چیف سلیکٹرجے سوریا کا استعفیٰ مسترد کردیا

369

سری لنکن وزیر کھیل ڈیاسری جیا سیکارا نے کرکٹ بورڈ اور چیئرمین آف سلیکٹرز سنتھ جے سوریا کے درمیان جاری تنازع میں مداخلت کرتے ہوئے تنا ؤکم کردیا۔

جے سوریا نے سلیکشن کمیٹی میں کسی فرد کے تقرر کو اپنے کام میں مداخلت خیال کرتے ہوئے وزیر کھیل کو استعفی پیش کیا تھا جسے انھوں نے قبول نہیں کیا، گذشتہ دن جیا سوریا کی وزیر سے ملاقات ہوئی، جس میں وزیر کھیل نے انھیں معاملات حل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

وزیر کھیل نے کہا کہ جے سوریا کو چند تحفظات تھے جنھیں جلد دور کردیا جائیگا، ان کا سب سے بڑا اعتراض ایگزیکٹیو کمیٹی کے چند ممبران کی جانب سے سلیکشن میں مداخلت کرنے کا بھی ہے، بورڈ کی جانب سے سلیکٹر کو ٹور پر نہ بھیجے جانے کا فیصلہ بھی انھیں ناگوار گزرا۔