چین میں ہاتھی کے دانتوں کی تجارت پر پابندی

856

چین نے 2017 کے اختتام تک ہاتھی کے دانتوں کی تجارت اور انھیں استعمال میں لانے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے گروہوں نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور اسے تاریخی اور گیم چینجرقرار دیا ہے۔خیال رہے کہ دنیا میں ہاتھی کے دانتوں کی سب سے بڑی مارکیٹ چین میں ہے۔ کچھ اندازوں کے مطابق دنیا میں ہاتھی کے دانتوں کی 70 فیصد تجارت چین میں ہوتی ہے۔چین میں ہاتھی کے دانتوں کی فی کلو کے لحاظ سے قیمت گیارہ سو امریکی ڈالر ہے۔

چین کی اسٹیٹ کونسل نے جمعے کو اس پابندی کا اعلان کیا۔حکام کا کہنا ہے کہ اگلے برس مارچ سے ہاتھی کے دانتوں کا کمرشل سطح پر استعمال اور فروخت کو ترک کر دی جائے گی۔ہاتھیوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ادارے ڈبلیو ڈبلیو ایف نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے بین القوامی سطح پر کی جانے والی ان کوششوں میں معاونت ملے گی جن میں افریقہ میں ہاتھیوں کی چوری جیسے خطرات سے نمٹنا شامل ہیں۔