امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےروسی سفارتکاروں کو ملک بدر کیے جانے کے بعد پیوٹن کی طرف سے آنے والے بیان کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیوٹن کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے جس میں پیوٹن نے کہا کہ وہ کسی امریکی سفارت کار کو ملک بدر نہیں کریں گے۔
جمعے کے روز امریکی صدر باراک اوباما نے روس کے35 سفارت کاروں کو ملک سے بے دخلی کے احکامات جاری کیے تھے۔ جواب میں روسی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کا یکساں جوابی ردعمل دیا جائے گا۔
روسی صدر پیوٹن نے جوابی کارروائی کے طور پر امریکی سفارت کاروں کو روس چھوڑنے کا حکم جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے پر نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے رد عمل کا انتظار کریں گے۔
دوسری جانب نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر پیوٹن کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ہمیشہ سے یہ بات معلوم تھی کہ پیوٹن ایک ذہین انسان ہیں۔