رینجرز اور پولیس کے ٹارگٹڈ آپریشن اور کارروائیاں‘11ملزمان گرفتار

325

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رینجرز اور پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن ،مقا بلے اور دوسری کارروائیوں کے دوران 11ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ نے کورنگی، جمشیدٹاؤن، لانڈھی اور گڈا پ ٹاؤن کے علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران4 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اوردہماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔ گرفتار کیے جانے والے ملزمان میں سے2 کا تعلق کالعدم تنظیموں712971627142 ایک تعلق سیاسی پارٹی کے عسکری ونگ سے ہے جبکہ ایک ڈاکو شامل ہے بلال کالونی پولیس
نے چھاپا مار کارروائی کے بعد موٹر سائیکل چھینے والے ایک گروہ کے کارندے غفران علی ولد شجاعت علی کو گرفتارکرلیا ملزم کے قبضے سے اسلحے کے زور پر چھینی گئی ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ملزم سے اس کے دیگر ساتھیوں کے بارے میں تفتیش جاری ہے ۔ کلری پولیس نے منشیات فروشی ، بھتا خوری اور دیگر سنگیں جرائم میں ملوث لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے 2ملزمان عبدالکریم اور نعمان عرف نومی کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے بھاری اسلحے کے علاوہ ایک مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد ہو ئی ملزمان سے مزیدتفتیش جارہی ہے ۔ مبینہ ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر قائداعظم سوسائٹی میں چھاپا مار کارروائی کرتے ہوئے شہر میں منشیات کے اڈوں کو چرس سپلائی کرنے والے 3ملزمان کامران ،سلیم اور امیر کو گرفتار کرلیا ملزما ن کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس برآمد ہو ئی ۔ نارتھ ناظم بلاک سی میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے ملزم اسحاق ولد نیاز کو پولیس نے مبینہ پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا ، ملزم کے قبضے اسلحے کے زور پر چھینی گئی ایک موٹر سائیکل برآمد ہو ئی نارتھ ناظم پولیس کے مطابق ملزم عادی مجرم ہے اور اس سے قبل بھی گرفتار ہو چکا ہے ۔