اے پی پی )لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کے خلاف الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روک دیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے
عبدالعلیم خان کی درخواست پر حکم امتناعی جاری کیا جس میں درخواست گزار نے اپنے خلاف الیکشن کمیشن کی کارروائی کو چیلنج کیا ہے، دوران سماعت عبدالعلیم خان کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ این اے 122 میں دھاندلی کا معاملہ ختم ہو چکا ہے۔