اسلام آباد ائرپورٹ‘بم کی جھوٹی اطلاع دینے پر خاتون شوہرسمیت گرفتار ‘جہاز کلیئر قرار

241

راولپنڈی(آن لائن) بے نظیر انٹر نیشنل ائر پورٹ پراسلام آباد سے سعودی عرب جانے والی قومی پرواز میں بم کی جھوٹی اطلاع دینے پرخاتون شوہرسمیت حراست میں لے لی گئی ‘جبکہ بم ڈسپوزل اسکوارڈ نے جہاز کی تلاشی لے کر اسے کلیئر قرار
دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق طیارے میں بم کی افواہ سے شدید خوف و ہراس پیدا ہو گیا تاہم پی آئی اے اور اے ایس ایف نے تمام مسافروں کو فوری طور پر آف لوڈ کر کے بم ڈسپوزل اسکوارڈ طلب کر لیا گیا جبکہ بم کی اطلاع دینے والی خاتون مسافر70سالہ طہورہ خانم کواس کے شوہر سمیت حراست میں لے لیا گیا۔قبل ازیں خاتون کا نشست کی وجہ سے عملہ سے جھگڑا بھی ہوا تھا۔