بھارت کنٹرول لائن پر پھرآؤٹ آف کنٹرول

246

راولپنڈی(آن لائن) بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے چڑی کوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں تاہم کسی جانی
نقصان کی اطلاع نہیں ملی، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے چڑی کوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے، فائرنگ کا سلسلہ ایک گھنٹے تک جاری رہاجبکہ پاکستانی افواج کی موثر جوابی کارروائی سے بھارتی توپوں کے منہ بند ہو گئے، ترجمان کے مطابق فائرنگ سے کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔