کوئٹہ (آئی این پی ) احتساب عدالت کوئٹہ ون کے جج عبدالمجید ناصر نے سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق احمد رئیسانی کی پلی بارگین سے متعلق عدالت میں جمع کرائے گئے درخواست پر نیب کے تفتیشی افسر اورپراسیکیوٹر سے ریکارڈ طلب کرلیا ۔گزشتہ روز نیب کی جانب سے سابق مشیر خزانہ مشتاق احمد رئیسانی کی پلی بارگین سے متعلق درخواست
عدالت میں پیش کی گئی جس پر عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر اورپراسیکیوٹر ز سے اس سلسلے میں ریکارڈ پیش کرنے کے لیے کہا تاہم ان کی جانب سے جمعہ کے روز عدالتی اوقات کار تک ریکارڈ پیش نہیں کیاگیا جس پر عدالت نے مقدمے کے تفتیشی افسر اورپراسکیوٹر کو اس سلسلے میں ریکارڈ پیر کے روز 2جنوری 2017ء کو ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔دریں اثنابلوچستان پبلک سروس کمیشن میں ملی بھگت اور اقربا پروری کی بنیادپر امید واروں کو پاس کرکے اہم عہدوں پر تعیناتی کے مقدمے میں نامزد سابق چیئرمین پبلک سروس کمیشن محمد اشرف مگسی اور سا بق ڈپٹی ڈائریکٹرز نیاز احمد اور وحید کے کیس کی بھی نیب عدالت میں سماعت ہوئی۔ اس موقع پر گواہ استغاثہ آپریشن الائیڈ بینک عثمان یوسف نے اپنا بیان قلم بند کرایاجس پر جرح بھی مکمل ہوئی بعدازاں سماعت کو ملتوی کردیاگیا۔