امت رسول ؐ مارچ میں سیاسی و سماجی نمائندے بھی شریک ہوں گے‘انتخاب عالم سوری

318

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے صدر انتخاب عالم سوری نے کہا ہے کہ کل یکم جنوری2017ء بروز اتوارکو جماعت اسلامی کے تحت شاہراہ قائدین پر ہونے والے
امت رسول ؐ مارچ میں سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندے بھی بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔انہوں مختلف سیاسی و سماجی نمائندوں کو امت رسولؐ میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ شام و برما میں ہونے والے مظالم پراقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے علمبردار سردمہری کا شکار ہیں۔اہلیان کراچی تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے امت رسولؐ مارچ میں شرکت کریں گے۔