جہانگیر ترین کو بھجوائے گئے 42کروڑ کے ٹیکس کا نوٹس کالعدم قرار

318

لاہور (اے پی پی ) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین
کی شوگر ملز کو بھجوائے گئے 42 کروڑ کی ٹیکس وصولی کے نوٹسز کو کالعدم قرار دے دیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے جہانگیر ترین کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا جس میں ٹیکس وصولی کے نوٹسز کو چیلنج کیا گیاتھا، عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار کی شوگر ملز جے ڈبلیو ڈی کو بھجوائے گئے ٹیکس نوٹسز غیرقانونی ہیں۔