امریکا تائیوانی صدر کو ملک میں رکنے کی اجازت نہ دے‘ چین

297

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ تائیوانی صدر کو دورہ جنوبی امریکا کے موقع پر امریکا میں ٹرانزٹ کی اجازت نہ دی جائے۔ تائیوانی صدر سائی اِنگ وین اگلے ماہ 8 روزہ لاطینی امریکا کا دورہ کر رہی ہیں۔ اس دوران جاتے اور واپس آتے ہوئے امریکا میں عارضی قیام کریں گی۔ چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکا تائیوان کی خودمختاری کے لیے کوشاں فورسز کی حوصلہ افزائی نہ کرے۔ یہ بات اہم ہے کہ تائیوان کی خاتون صدر اگلے ماہ ہونڈوراس، نکاراگوا، گوئٹے مالا اور ال سیلوااڈور کا دورہ کر رہی ہیں۔ وہ 7 جنوری سے اپنا دورہ شروع کریں گی۔
چین / امریکا / تائیوان