آسٹریلیا کی تاریخ میں منشیات برآمدگی کا سب سے بڑا واقعہ

247

کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا میں 15 افراد کو بڑی مقدار میں کوکین اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ حکام نے سڈنی کے نزدیک کرسمس کے دن 500کلوگرام کوکین سے لدی ہوئی کشتی پکڑی تھی جس میں 3 افراد بھی سوار تھے ۔ اگلے چند دنوں میں مزید 12 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ اگر ان افراد پر ملک میں کوکین لانے کا الزام ثابتہو جاتا ہے تو ان کو عمر قید کی سزا مل سکتی ہے ۔ آسٹریلین فیڈرل پولیس کے قائم مقام کمشنر کرس شیہان کے مطابق ملک کی تاریخ میں اس سے بڑی مقدار میں کوکین کبھی نہیں پکڑی گئی۔ قائم مقام کمشنر کے مطابق ان افراد کی پہنچ کافی آگے تک تھی اور یہ ایک بہت منظم جرائم پیشہ گروہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ ہم نے اوپر سے نیچے تک پورے گروہ کو ختم کردیا ہے۔
آسٹریلیا / منشیات