حکومت رمضان سے قبل ہول سیل مارکیٹوں کو کنٹرول کرے ، حافظ غیور احمد

33

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی ٹنڈوجام حافظ غیور احمد نے کہا ہے کہ حکومت رمضان سے قبل مقامی مارکیٹوں کے بجائے ہول سل مارکیٹوں کو کنٹرول کرے تو رمضان میں قیمتیں کنٹرول میں رہیں گی یہ بات انھوں نے غیریب آباد حلقہ کا دورہ کرتے ہوئے لوگوں سے آمد رمضان کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں قیمتوں میں اضافہ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے ہوتی ہے حکومت کو پہلے ہول سیل مارکیٹوں پر کنٹرول کرنا چاہیے جہاں سے چھوٹے بڑے دکانداروں کو سامان سپلائی کیا جاتا ہے وہاں سے اگر سامان مارکیٹیوں میں مناسب قیمتوں پر آئے گا تو پھر رمضان المبارک میں کسی کی ضرورت نہیں ہو گی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی انھوں نے حکومت سبزی اور دیگر سامان کی مرکزی ہول سیل مارکیٹوں پر قیمتوں پر کنٹرول کرکے جب سامان چھوٹی مارکیٹوں میں بھیجے گی تو پھر اگر اس کے بعد اضافہ کرتا ہوا یا منافع خوری کرتا ہوا کوئی پکڑا جائے تو اس کو کڑی سزا دی جائے انھوں نے کہا رمضان برکتوں کا مہینہ ہے اس میں ہمیں زیادہ سے زیادہ نیکیاں کمانے کی کوشش کرے اپنے رب کی رضا حاصل کرنی کی کوشش کرنی چاہیے اس موقع پر ان کے ہمراہ غریب حلقہ کے ناظم حماد علی بہادر جنرل کو نسلر عبدالحمید شیخ سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔