حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے اشفاق علی جنور سابق کمرشل اسسٹنٹ کی جبری ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں دوبارہ ملازمت پر بحال کر دیا ہے۔ پہلے انہیں 18 فروری 2025 کو سروس سے جبری ریٹائر کیا گیا تھا۔