ڈی جی پاکستان پوسٹ کو قاسم آباد ڈاکخانے کا دورہ کرایاجائے،شاہد سومرو

54

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سماجی رہنما شاہد سومرو نے کہاکہ ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ کو قاسم آباد ڈاکخانے کا دورہ کرایا جائے جہاں مسائل کے انبار ہیں افسران پوسٹل پاکستان کی سرکاری رہائش تو اسٹبلش ہیں لیکن حییدرآباد کے ڈاکخانے تباہ کا شکار بنے ہوئے ہیں۔قاسم آباد ڈاکخانے کا کام رات 08 بجے تک اندھیرے میں عملہ ٹارچ سر پر سجا کر موم بتی جلا کر کام کرتا ہے۔ قاسم آباد ڈاکخانے کے مسائل پر مبنی درخواست دینے کے باوجود پوسٹ ماسٹر جنرل نادرن سندہ سرکل حیدرآباد ڈاکٹر نجیب الرحمن چاچڑ نے قاسم آباد ڈاکخانے کو اندھیروں سے نجات دلانے کیلئے ابتک کوئی نوٹیس نہیں لیا انہوںنے کہا کہ ہم ڈاریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ سمیح اللہ خان کوڈاکخانہ قاسم آباد آنے کی دعوت دیتے ہیں۔