سندھ پبلک سروس کمیشن اکنامکس مضمون کے امتحانات کے نتائج کردیے

40

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر )سندھ پبلک سروس کمیشن نے تعلیمی محکمہ میں لیکچررز (BPS-17) اکنامکس مضمون کے زبانی امتحان کے نتائج جاری کر دیے ہیں، جن میں مجموعی طور پر 35 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔ کامیاب امیدواروں میں 22 مرد اور 13 خواتین شامل ہیں۔ ایس پی ایس سی نے لیکچررز (BPS-17) اکنامکس کی خالی آسامیوں کے لیے اشتہار نمبر 5/2023کے ذریعے درخواستیں طلب کی تھیں۔ مطلوبہ تعلیمی قابلیت رکھنے والے امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائیں، اور ان آسامیوں کے لیے تحریری امتحان اپریل 2024 میں منعقد کیا گیا تھا۔ کمیشن نے حتمی نتائج جاری کرتے ہوئے کامیاب امیدواروں کی تقرری کے لیے محکمہ تعلیم کو سفارش کر دی ہے۔ واضح رہے کہ سندھ پبلک سروس کمیشن نے ان نتائج میں مرد، خواتین، شہری اور دیہی کوٹہ سمیت سندھ میں رائج تمام آئینی تقاضوں کو مدنظر رکھا ہے۔ کامیاب امیدواروں کی فہرست سندھ پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی جاری کر دی گئی ہے، جہاں امیدواروں کے حاصل کردہ مارکس بھی ظاہر کیے گئے ہیں۔