پیپلزپارٹی نے سندھ کو تباہی کے سواہ کچھ نہیں دیا، بشیر میمن

18

بدین (نمائندہ جسارت ) مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر بشیر احمد میمن اور ایم این اے کھیئل داس کوہستانی سورٹھ تھیبو نے کہا ہے کے مسلم لیگ ن کی ایک سال کی حکومت میں جو پنجاب میں تاریخی ترقیاتی کام کرائے ہیں لیکن سندھ میں سترہ سالوں سے مسلسل حکومت کرنے والی پارٹی نے سندھ کو سوائے تباہی کے کچھ نہیں دیا وہ گذشتہ روز ماتلی میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے انہونے کہا کے سندھ کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں اور پنجاب کی طرح سندھ میں بھی خوشحالی چاہتے ہیں ترقی چاہتے ہیں تو اپنے آ پ میں تبدیلی لانی ہو گی اور اب فیصلہ کرنا ہو گا کے سندھ میں بھی مسلم لیگ ن کی قیادت پر اعتماد کرنا ہو گا انہونے کہا کے پاکستان کو بنایا قائد اعظم نے لیکن پاکستان کو سنوارا میاں نواز شریف نے انہونے کہا کے پنجاب کی وزیر اعلی مریم نواز شریف ایک سال میں جو پنجاب کو ترقی پر گامزن کیا ہے وہ نواز شریف کا ویژن ہے اور شہباز شریف بھی نواز شریف کے ویژن پر عمل پیرا ہیں اور ملک سے مہنگائی بیروزگاری کے خاتمے اور امن امان برقرار رکھنے کے لیئے دن رات مصروف عمل ہے ورکرز کنونشن سے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خالد عزیز آرائیں ابراہیم کمبوہ گلزار میمن نے بھی خطاب کیا۔