سوشل میڈیا پر پولیس یونیفار م میں ویڈیوز شیئر کرنے پر پابندی عائد

27

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی نے ڈسٹرکٹ حیدرآباد کے تمام پولیس افسران و اہلکاروں کو پرسنل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پولیس یونیفام میں اپنی تصاویریں/ وڈیوز/ ریلیز وغیرہ شئیر/ اپلوڈ نا کرنے کے سلسلے میں احکامات جاری کردیے آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن کے جاری کردہ احکامات پر ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی نے ڈسٹرکٹ حیدرآباد کے تمام پولیس افسران و اہلکاروں کو پابند کیا ہے کہ وہ اپنے پرسنل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پولیس یونیفام میں اپنی تصاویریں/ وڈیوز/ ریلیز وغیرہ شئیر/ اپلوڈ نہ کریں پولیس موبائلز، سرکاری دفاتروں اور تھانہ جات کے ریکارڈ شدہ ریلیز، وڈیوز اور تصاویریں اپنے پرسنل سوشل میڈیا کے کسی بھی اکاؤنٹس پر شئیر کرنے سے گریز کریںاس ضمن میں ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی نے تمام پولیس افسران و اہلکاروں کو سختی سے پابند کیا اور مزید کہا کے کسی بھی پولیس افسر یا اہلکار نے اپنی پرسنل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پولیس یونیفام میں اپنی تصاویریں/ وڈیوز/ ریلیز وغیرہ شئیر/ اپلوڈ کی تو انکے خلاف ڈپارٹمینٹل ایکشن لیا جائے گا-