سکرنڈ سے اغواء ہونے والے طالب علم کی رہائی کیلیے احتجاجی مظاہرہ

16

جام شورو(نمائندہ جسارت)جساف جامشورو کی جانب سے سکرنڈ سے اغوا ہونے والے طالب علم رہنما وکیل عامر عمرانی کی رہائی کے لئے ڈسٹر کٹ پریس کلب جامشوروپر سندھ یونیورسٹی جساف کے طلباء کی جانب سے طالب علم وکیل رہنما ثقلین شبانی موڑ شاہ علی خان اور دیگر کی قیا دت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس سلسلے میں مظاہرین کا کہنا ہے کہ سکرنڈ میں نامعلوم اَفراد کی جانب سے جساف کارکنوں اور نامعلوم اَفر اد اَغوا کندگان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ بعد اَزاں نامعلوم مسلح اَفراد جساف رہنما امیر عمرانی کے گھر میں گھس کر اِہل خا نہ کو تشدد کا نشا نہ بنا تے ہوئے طالب علم رہنما وکیل عامر عمرانی کو اَغوا کرکے لے گئے۔مظاہرین رہنماؤں کا کہنا تھا دریائے سندھ سے مزید کینال نکالنے کے خلاف جس پر ہر ذِی شعور شخص احتجاج کر رہا ہے۔ اِس اہم مسئلے پرآواز اٹھانے پر ہمارے وکلاء کو اغوا کیا جا رہا ہے، انہو ں نے وکیل رہنما اَمیرعمرانی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔