پی ٹی آئی کا قافلہ بدین سے ماتلی پہنچنے پر شاندار استقبال

62

ماتلی (رپورٹ عطامحمدگدی) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما حلیم عادل شیخ کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کا قافلہ بدین سے ہوتے ماتلی پہنچا جہاں پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنمامقیت نظامانی المعروف چھوٹا کپتان اور دیگر مقامی قیادت نے حلیم عادل شیخ اور ان کے ساتھ رہنماؤں کا زبردست استقبال کیا۔اس موقع پر حلیم عادل شیخ نے میدیا سے گفتگو کرتے ھوے کہ سندھ دریا کا پانی ھو یا سندھ کے عوام کے حقوق ان سب پر آصف علی ذرداری نے ڈاکہ مارا ھے۔پی ٹی آی ان تمام ڈاکوں کے خلاف عوامی رابطہ مہم چلا رہی ھے سندھ پر 6کینال نکالنے کا منصوبہ جب سابق صدر علوی کے پاس آیا تھا تو انہوں نے اس مسترد کردیا تھا۔پاکستان تحریک انصاف سندھ کے حقوق کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کررے گی۔حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ سندھ کے حقوق اور سندھ دریائے پر چھ کنال نکالنے کے خلاف پورے سندھ میں بھر پور عوامی احتجاجی مہم شروع کی جاے گی قافلے کے شرکاء نے ماتلی کی سڑکوں پر پیدل مارچ اور شدید نعرے بازی بھی کی۔