اوکاڑہ(صباح نیوز) لاہور سے کراچی جانے والی مال گاڑی پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں مال گاڑی کا ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا جبکہ مال گاڑی کے دو انجن اور پانچ بوگیاں مکمل تباہ ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی مال گاڑی گیمبر اڈا کے قریب اچانک کانٹہ تبدیل کرنے کی وجہ سے پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں مال گاڑی کے ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔