بلدیہ ٹائون میں کار اور واٹر ٹینکر کے درمیان تصادم ، 2خواتین سمیت 5افراد زخمی

15

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ ٹاؤن میں کار اور واٹر ٹینکر کے درمیان تصادم سے 2 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن سوات کالونی شیل پیٹرول پمپ کے قریب کار اور واٹر ٹینکر کے درمیان تصادم ہوا۔ حادثے میں کار سوار 5 افراد زخمی ہوگئے، جن میں 2 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں۔ زخمیوں میں 25 سالہ حماد ولد انیس عمر 20 سال۔ واصل ولد اویس عمر 18 سالہ اور رافع ولد انیس شامل ہیں، جو ایک ہی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ خواتین کو معمولی چوٹیں آئیں، جنہیں سول اسپتال منتقل نہیں کیا گیا جبکہ دیگر 3 زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ دوسری جانب عوام کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس اور سندھ حکومت کے بیشتر اقدامات کے بعد بھی کراچی میں ٹرک اور ٹینکرز سے حادثات کے باعث ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہیں سکا ہے، ٹینکر مافیا کا دن دہاڑے موت بانٹنے کا سلسلہ جاری ہے، انتظامیہ ہیوی ٹریفک کو محدود کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔