عوام کی ترقی و خوشحالی کے کاموں میں مصروف ہیں‘ مریم اورنگزیب

18

راولپنڈی(آن لائن) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہماری حکومت دن رات عوام کی ترقی اور خوشحالی کے کاموں میں مصروف ہے ۔ پنجاب کے لوگ وزیراعلیٰ پنجاب کی ایک سالہ کارکردگی سے بیحد خوش ہیں۔ پی ٹی آئی کے دور اقتدار میں دہشت گردی، فساد اور سازش کی سیاست کی گئی ۔ ستھرا پنجاب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو منصوبے کے حوالے سے کہا میں راولپنڈی میں جانا چاہتی ہوں یہ میرا گھر
ہے۔ ستھرا پنجاب کی پلاننگ مارچ 2024 میں شروع ہوئی تھی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ شہری اور دیہی علاقوں میں یکساں منصوبے کو شروع کیا جائے ۔ پورے پنجاب میں ڈور ٹو ڈور کلیشن کا نظام اس سے قبل نہیں تھا ۔ انہوں نے کہا پنجاب کے لوگ وزیراعلیٰ پنجاب کی ایک سالہ کارکردگی سے بیحد خوش ہیں ۔ راولپنڈی کی 21 تحصیلوں میں ایک منصوبے کو مکمل طور پر فعال رکھا گیا ہے ۔ 1 لاکھ سے زائد نوکریاں دی گئیں، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اس منصوبے پر عمل درآمد جاری ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان مسلم لیگ (ن) نے جب بھی اس ملک کی باگ ڈور سنبھالی تو یہ منصوبے شروع ہوئے۔ ہم سے فساد کا بیانیہ نہیں بنتا، گذشتہ حکومت کے چارسالوں میں دہشت گردی، فساد اور سازش کی گئی ۔ بانی پی ٹی آئی تنقید کرتے ہوے انہوں نے کہا ایک شخص نے پیپر نکال کر کہا تھا کہ میرے خلاف سازش ہوئی ہے ۔ ہم سے پوچھا جائے کہ 22 گھٹنوں کی لوڈشیڈنگ کو کیسے صفر کیا ۔ انہوں نے کہاکہ نیویارک میں شہباز شریف نے کہا میں اپنے ملک پر سمجھوتہ نہیں کر سکتا ۔ ساڑھے 4 سال والے ہم سے کارکردگی پوچھتے ہیں ۔ 33 فیصد مہنگائی کرنے والوں کو بتا رہی ہوں کہ اب مہنگائی چار فیصد ہے ۔ نواز شریف کے دور میں اسٹاک ایکسچینج بلندیوں کو چھو رہی تھی ۔ نواز شریف اور شہباز شریف نے اس ملک کو ترقی دی ہے ۔ انہوں نے کہا ملک کی ترقی کے سفر کو اس وقت وزیراعلیٰ پنجاب طے کر رہی ہیں ۔ نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں آج بھی ملک ترقی کر رہا ہے ۔ دوسرے صوبوں میں بیٹھے ہوئے لوگ پنجاب پر چڑھائی کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا مریم نواز نے اپنی زندگی لوگوں کے لیے وقف کر دی، علاج معالجے پر غور جاری ہے ۔ 50 ہزار بچوں کو اسکالر شپ مل چکی ہے، 1 لاکھ گھر 1 سال میں مکمل ہوں گی سرگودھا میں نواز شریف ہسپتال 1 لاکھ بستر پر مشتمل ہے، جو جون میں شروع ہو جائے گا ۔ بی ایچ یو میں فری میڈیسن کا منصوبہ بھی جلد شروع ہو جائے گا ۔ انہوں نے کہا شہباز شریف کا روڈ منصوبہ 709 سڑکوں پر مشتمل ہے وہ بھی جلد شروع ہو گا ۔ 139 شہروں میں مکمل طور پر سیوریج منصوبے پر بھی کام جاری ہے ۔ 60 ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز گھروں تک ادویات پہنچائیں گی ۔ دھی رانی پروگرام بھی راولپنڈی میں کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا ہے ۔ پنجاب میں 60 ارب کی خریداری کسان کارڈ سے کی گئی ہے نواز شریف کی ہدایت پر چھوٹے کسانوں کے لیے ای ٹریکٹر منصوبہ بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا پنجاب حکومت نے چھوٹے کسانوں کو 10 لاکھ روپے کی سبسڈی دی ۔ اگست میں 550 ای بسسز آئیں گی۔ میٹرو بس میں حنیف عباسی کا بڑا کردار ہے، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں بھی میٹرو بسسز کا آغاز ہونے جارہا ہے۔ انہوں نے کہا رنگ روڈ منصوبہ دسمبر 2025 میں مکمل کر لیا گیا ۔ ماں بچہ ہسپتال منصوبے کو لاوارث چھوڑا گیا اس منصوبے کو بھی پنجاب حکومت مکمل کرے گی ۔ ماں بچہ اسپتال راولپنڈی کا واحد چلڈرن اسپتال ہوگا ۔ اس اسپتال کو دسمبر 2025 میں مکمل فعال کر کے دکھائیں گے ۔ انہوں نے کہا پنجاب حکومت بیروزگاری کو ختم کر کے دکھائے گی ۔ انہوں نے کہا 2018 میں مینڈیٹ چوری ہوا تھا اب جب ہمارا ہمارا مینڈیٹ واپس کیا گیا تو فسادی ٹولے کو غم لگا ہو ا ہے ۔ انہوں نے کہا (ن) لیگ جب بھی اقتدار میں آئی عوام کی ترقی اور خوشحالی ہماری ترجیح رہی ۔ جبکہ فتنہ فساد ٹولے نے ملک کی اخلاقیات اور معیشت دونوں کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا ۔