شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات کے دوان خاتون سمیت2افراد جاں بحق

71

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات واقعات کے دوران خاتون سمیت2افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں 7افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد بلاک اسٹار CNG پمپ کے قریب رکشہ اچانک الٹ گیا ھس کے باعث ایک شخص جابحق ہوگیا ۔ متوفی کی لاش کو قانونی کاروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی ۔لیاقت آباد 4 نمبر سرکاری اسکول نذد فرقانیہ مسجد کے قریب چھت سے گرکر 35 سالہ نازش زوجہ ندیم کو نیم مردہ حالت میں عباسی شہید ااسپتال منتقل کی ا گیا جہاں مضروب خاتون نے دوران علاج دم توڑ دیا ۔ دوسری جانب ڈاکس کے علاقے فشری گیٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزما ن کی فائرنگ سے 32 سالہ احسان نامی نوجوان زخمی ہو گیا ، زخمی کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔بلدیہ قائمخانی کالونی میں ڈاکووں نے لوٹ مار کے دوران مزحمت پر 30 سالہ معین الدین کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جسے طبی امداد سول اسپتال لیجایا گیا۔سچل اسکیم 33 جہانگیری ٹاون سوسائٹی میں فائرنگ کے واقعہ میں 20 سالہ احمد علی زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچایا۔جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔ ملیر سموں گوٹھ پاکستان ہوٹل کے قریب جھگڑے میں فائرنگ سے 27سالہ راشد ولد شفیع محمد زخمی ہوا ۔زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ پیر آباد تھانے کی حدود قصبہ محمد پور چوک بسمہ اللہ مسجد کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 15 سالہ لڑکا ہارون ولد درویشن زخمی ہوگیا ۔ زخمی کو طبی امداد کے لے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔