پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) کرم میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر صوبائی حکومت نے انتظامی افسران تبدیل کر دیے۔اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کی جانب سے اس ضمن میں گریڈ 17 اور گریڈ 18 کے 7 افسران جن میں اسسنٹ کمشنر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شامل ہیں، کے تبادلوں کا اعلامیہ جاری کیا ہے۔