واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا آنے والوں کو روکیں گے نہیں بلکہ قانونی طریقے سے آنے کا مشورہ دیں گے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جوبائیڈن نے 4 سال میں وہ کام نہیں کیے جو ہم نے 4 ماہ میںکیے، ڈوج جس اندازسے کام کر رہی ہے وہ ناقابل بیان حد تک کامیاب ہے۔انہوں نے کہا کہ ایلون مسک اور ڈوج نے بلین ڈالرز کی مختلف بے ضابطگیوں کو ڈھونڈا ہے، ماضی میں امریکی سیاہ فام لوگوں کو نظر انداز کیا گیا۔علاوہ ازیں صدر ٹرمپ اگلے ہفتے برطانوی اور فرانسیسی سربراہان سے ملاقات کریں گے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ پیر کو واشنگٹن میں فرانس کے صدر میکرون سے ملاقات کریں گے، وائٹ ہاؤس نے مزید بتایا کہ صدر ٹرمپ برطانوی وزیر اعظم سے جمعرات کو ملاقات کریں گے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خطے میں عالمی امن کیلیے فرانس اور برطانیہ کے سربراہان سے ملاقات کررہے ہیں۔