آئی ایم ایف کا پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا عندیہ، حکومت کے اقدامات کی تعریف

187
loan approved for Pakistan

اسلام آباد: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے ساتھ معاشی تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کے اقتصادی اقدامات کی تعریف کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق   آئی ایم ایف مشن کے حالیہ دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، جس میں کرپشن کے خلاف گورننس اور شفافیت کو بہتر بنانے کے حکومتی اقدامات کو سراہا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ اپنے تعاون کو جاری رکھنے کے لیے پُرامید ہے اور حکومتِ پاکستان کی معاشی اصلاحات پر سنجیدگی اور عزم کو قابل ستائش قرار دیا گیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف ٹیم نے حکومتِ پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں اصلاحات، شفافیت اور گورننس کے نظام میں بہتری پر تبادلہ خیال کیا۔

آئی ایم ایف نے اعلان کیا کہ رواں سال کے آخر میں ایک اور مشن پاکستان کا دورہ کرے گا، جس کا مقصد “گورننس، شفافیت اور اقتصادی نتائج کو مزید بہتر بنانے کے مواقع تلاش کرنا” ہوگا۔ اس دورے کے دوران پاکستانی معیشت کی بہتری کے امکانات اور پالیسیوں پر مزید بات چیت کی جائے گی۔

خیال رہےکہ  آئی ایم ایف مشن نے 6 فروری سے 14 فروری تک پاکستان کا دورہ کیا تھا، اس دوران حکومت اور متعلقہ اداروں سے ملاقاتیں کیں تھیں، ملکی اقتصادی صورتحال کا تجزیہ بھی  کیا تھا۔