پاک بھارت میچ کو بھی ایک کرکٹ میچ کی طرح ہی کھیلیں گے: حارث رؤف

258

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ کو بھی ایک کرکٹ میچ کی طرح ہی کھیلیں گے۔

دبئی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا کہ بھارت کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں 2 میچ میں شکست دے چکے ہیں، بھارت کے خلاف میچ میں کوئی دباؤ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سارے پلیئرز 100 فیصد پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے، سب پلیئرز ریلیکس ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ پر فوکس ہے، اس دفعح بھی بھارت کو شکست دینے کی کوشش کریں گے۔

حارث رؤف نے مزید کہا کہ میں مکمل فٹ ہوں، انجری تو کسی بھی لمحے ہو سکتی ہے،  فخر زمان اور صائم ایوب کے ٹیم میں نہ ہونے سے ٹیم کمبینیشن خراب ہوگیا ہے۔ 

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے سب سے دلچسپ پاک-بھارت میچ کے لیے 23 فروری کو روایتی حریف بھارت کے خلاف میدان میں اُترے گی۔